04:14 , 21 اپریل 2026
Watch Live

سعودی سپریم کورٹ کی 18 مارچ کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی سپریم کورٹ کی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے 18 مارچ کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص چاند دیکھے وہ اپنی گواہی قریبی عدالت یا متعلقہ مرکز میں درج کروائے۔

عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند کو براہ راست یا دوربین کے ذریعے دیکھنے والے افراد اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں تاکہ عیدالفطر کے اعلان کے لیے درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کو چاند دیکھنے کا تجربہ ہے وہ مقامی کمیٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر اس عمل میں حصہ لیں اور اس نیک کام کے ذریعے اجر و ثواب حاصل کریں۔

دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان  محمد الرزقی کے مطابق نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تعطیلات بدھ 18 مارچ کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

ادھر International Astronomical Center نے چاند کی رویت سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری کو رکھا گیا تھا وہاں 18 مارچ کو شوال کے چاند کی تلاش کی جائے گی۔

مرکز کے مطابق 18 مارچ کو بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنا ممکن نہیں کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا، اس لیے امکان ہے کہ ان ممالک میں رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے بعد جمعہ 20 مارچ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ تاہم بعض ممالک میں رویت مشکل ہونے کی صورت میں عید ہفتہ 21 مارچ کو بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION